English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈین یونین مسلم لیگ کی ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کرنے کی اپیل

share with us

چنئی: 07 مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع) انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ پارٹی نے عزت مآب صدر ہنداور اتر پردیش گورنر آنندی بین پٹیل کو روانہ کئے گئے ایک مکتوب میں ڈاکٹر کفیل خان کے معاملے میں مداخلت اور ان کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ علی گڑھ کی ضلع عدالت سے ضمانت دیئے جانے کے باوجود ڈاکٹر کفیل خان کو متھورا جیل میں طویل نظر بند رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان کو 29جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن انہیں 10 فروری کو ضمانت مل گئی تھی۔ لیکن ان کی ضمانت کے تین دن بعد 13فروری کو انہیں قومی سلامتی ایکٹ (NSA)کے تحت ان پر زبردستی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری کو آربٹراری قرار دیتے ہوئے انہیں ایک نجات دہندہ قرار دیا ہے۔ جنہوں نے سخت دبائو اور مشکل حالت میں گورکھپور بی آر ڈی اسپتال میں آکسیجن کا بندوبست کیا۔

پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے بیان میں یاد دلایا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کا حکم دے دیا تھا کیونکہ ریکارڈ پر کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جس سے ان کے خلاف انفرادی طور پر طبی عدم توجہی ثابت کی جاسکتی ہو۔ پروفیسر قادر محی الدین نے کہا ہے کہ اتر پردیش سرکار کو کو لکھے گئے خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ آر بٹراری ریاست نے انصاف پسندی اور انصاف کے تمام اصولوں کو توڑنے کی خوفناک مثال قائم کی ہے، کیونکہ ضمانت کے باجود ڈاکٹر کفیل خان کو متھورا جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے۔

اس بات کا یہاں ذکر کرنا ضروری ہے کہ متھورا جیل انتظامیہ نے پہلے یہ کہہ کر ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کرنے سے انکار کردیا کہ مناسب چینل سے آرڈ ر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے علی گڑھ نے رہائی کے دو احکامات پر دستخط کردئیے تھے اور اس کی کاپیاں فورا متھورا جیل بھیج دی گئی تھیں۔ تاہم، ڈاکٹر کفیل خان کو علی گڑ ھ کی ضلعی عدالت کے سرکاری حکم کے بعد بھی رہا نہیں کیا گیا۔ مکتوب میں اتر پردیش کے گورنر کو یہ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر خان اپنے چاہنے والوں سے کورونا وائرس سے اپنے آپ کو بچانے کے طریقوں کے بارے میں لکھتے ہوئے مستقل رابطے میں ہیں۔

مشکل وقت میں بھی ڈاکٹر خان عوام سے مستقل رابطے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیشے کے تعلق سے کتنے ذمہ دار ہیں۔کورونا وبائی مرض کے خلاف موجودہ لڑائی میں ڈاکٹر خان نے اپنی صلاحیت کے مطابق اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اس سلسلے میں انڈین یونین مسلم لیگ نے اپنے مکتوب میںعزت مآب صدر ہند اور اتر پردیش حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کفیل خان کے معاملے میں مداخلت کرکے جلد از جلد ان کو رہا کیا جائے۔ ڈاکٹرکفیل خان کو انصاف دینے کا یہی صحیح وقت ہے کہ کیونکہ آج طبی اہلکار ہی انسانیت کی بڑی مدد اور خدمت کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا