English   /   Kannada   /   Nawayathi

وشاکھا پٹنم گیس رساو ، 9 افرادہلاک ، پانچ گاوں کرائے گئے خالی

share with us

نئی دہلی: 07 مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع)وشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں گیس رساؤ سے نوافراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ہے-

ریاست آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم کے گوپال پٹنم میں واقع ایل جی پالی میرس وپاگنٹا کمپنی میں گیس رساؤ کا سانحہ پیش آیا، اس میں نو افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ہیں۔ جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آر آر وننکٹ پورم میں واقع وشاکھا ایل جی پالیمر کمپنی سے خطرناک زہریلی گیس کا رساؤ ہوا ہے۔ اس زہریلی گیس کی وجہ سے فیکٹری کے تین کلو میٹر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ فی الحال پانچ گاؤں خالی کرالیے گئے ہیں۔ سیکڑوں لوگ سردرد، قئے اور سانس لینے جیسے تکلیف کے ساتھ اسپتال پہنچے ہیں۔

گھنٹوں محنت کے بعد رساؤ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیکٹری کے آس پاس سے 3 ہزار لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ ابھی 200 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سی ایم جگن موہن ریڈی بھی وشاکھا پٹنم کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ابھی تک آٹھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ درجنوں لوگوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اس میں زیادہ تر بزرگ اور بچے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 200 لوگوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوپال پورم کے پراپیویٹ اسپتال میں بھی اسپتال کا انتظام کیا گیا ہے۔
حالانکہ گیس لیکیج کے اصلی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فی الحال موقع پروشاکھا پٹنم کے ڈی ایم وی ونے چند پہنچ گئے ہیں اور حالات پر نظر بنائے ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے کے اندر حالات کو کنٹرول میں کرلیا گیاہے۔وشا کھا پٹنم میونسپل کمشنر کے کمشنر شری جنا گملا نے کہا کہ شروعاتی رپورٹ کے مطابق پی وی سی یا اسٹیرینے گیس کا رساؤ ہوا ہے۔ لکیج کی شروعات صبح 2:30 بجے ہوئی۔ گیس رساؤ کی زد میں آس پاس کے سیکڑوں لوگ ا ٓگئے اور کئی لوگ بے ہوش ہوگئے جبکہ کچھ لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی۔

موقع پرا ین ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی لگائی گئی ہیں اور گاؤں سے لوگوں کو باہر نکالا جارہا ہے۔ پولیس افسران لوگوں سے گھر سے باہر نکالنے کی اپیل کررہے ہیں اور محفوظ جگہ پر جانے کو کہہ رہے ہیں۔ ساتھ ہی لوگوں سے متاثر علاقوں میں نہ جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔

دوسری طرف وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاکہ وشاکھاپٹنم گیس سانحہ پر ہماری نظرہے۔ اس واقعے سے متعلق تمام معلومات حاصل کررہے ہیں

یاد رہے ایل جی پالیمرس انڈسٹری کا قیام 1961 میں ہندوستان پالیمرس کے نام سے کی گئی تھی۔ کمپنی پالیسٹاایرینے اور اس کے کوپالیمارس کی پیداوار کرتی ہے۔ 1978 میں یوبی گروپ کے میک ڈاول اینڈ کمپنی لمٹیڈ میں ہندوستان پالیمرس کا انضمام کرلیا گیاتھا اور پھر یہ ایل جی پالمرس انڈسٹری ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا