English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں کورونا کا قہر، 250 پولس اہلکاروں کی رپورٹ پوزیٹیو

share with us

نئی دہلی : 07 مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن سے حالات انتہائی خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ خصوصاً ممبئی میں ایک دہشت کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ لگاتار طبی اہلکاروں اور پولس اہلکاروں کے کووڈ-19 پازیٹو آنے کی خبریں مل رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ممبئی میں تقریباً 250 پولس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر پرمبیر سنگھ نے اس بات کی جانکاری دی۔ حالانکہ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 علامت والے کیس بہت کم ہیں اور ان میں سے کوئی بھی آئی سی یو میں نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا