English   /   Kannada   /   Nawayathi

ارنب کے گھٹیا پروگراموں کے خلاف سپریم کورٹ پہونچی مہاراشٹرا سرکار

share with us

: 06مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع)ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اور بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ریاستی سرکار کاالزام ہے کہ سونیا گاندھی کے ساتھ بدتمیزی سے متعلق ایف آئی آر  کے معاملے میں پوچھ تاچھ کے بعد ارنب گوسوامی صحافی ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے  اپنے پروگرام کے ذریعہ پولیس کو بدنام کرنے اوراس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر سرکار نے سپریم کورٹ  سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ یہ پٹیشن ڈپٹی کمشنر آف ممبئی پولیس کی جانب سے مہاراشٹر سرکار نے داخل کی ہے۔پٹیشن میں الزام  لگایاگیاہے کہ ارنب گوسوامی ’’عوامی سطح پر تفتیشی افسران کی شبیہ کو خراب کرکے جانچ کو متاثر ‘‘کرنا چاہتے ہیںاور اس کے لئے وہ ممبئی  پولیس پر ’’بے بنیاد اور جھوٹے‘‘ الزامات عائد کررہےہیں۔ مہاراشٹر سرکار کی پٹیشن کے مطابق ’’(گوسوامی نے)  آرٹیکل ۱۹(۱)(اے) کےتحت حاصل صحافتی آزادی کا واضح طور پر ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور پولیس کےخلاف زہریلے پروپیگنڈہ  میں ملوث ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ پال گھر ہجومی تشدد پر ایک متنازع پروگرام میں سونیا گاندھی کے تعلق سے قابل اعتراض  زبان استعمال کرنے کی وجہ سے ارنب گوسوامی کے خلاف ملک بھر میں ۱۰؍ ایف آئی آر درج ہوئی تھیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا