English   /   Kannada   /   Nawayathi

افسوسناک : لاک ڈاون کے دوران سائیکل پر دہلی سے بہار جا رہا مزدور اپنی منزل تک نہیں پہونچ سکا

share with us

شاہجہاں پور02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) آج یومِ مزدور ہے ، لیکن آج لاک ڈاؤن کے درمیان بھی بڑے ہی جوش اور تزک و احتشام کے ساتھ ”یومِ مئی “ یعنی یومِ مزدورمنایا جارہا ہے ۔ لیکن یومِ مزدور پر کسی کو شاید مزدوروں کی پریشانیوں کا احساس ہو، اور احساس ہوبھی کیسے ؟ جشن منانا امراء اور رؤسا کا کام ہے ، دردر کی ٹھوکریں کھانا مزدوروں کا نصیبہ ہے ۔ تاہم یوپی کے شاہ جہاں پور ضلع سے بندہ مزدور کے متعلق ایسی خبر بھی آئی ہے ، جو جشن کو کافور کر تی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث روزی روٹی چھن جانے سے 34 دن کسی طرح گزار لئے گئے ، لیکن جب لگا کہ یہ بحرانی دور مزید گہرا ہے ، تو مزدوروں کا ایک قافلہ دہلی سے بہار کیلئے 1300 کلومیٹر طویل مسافت پر سائیکل کے ذریعہ چل پڑا ۔ اس بدنصیب مزدوروں کا قافلہ اپنی منزل کی تہائی حصہ کو بھی مکمل کرسکا ہوگا کہ شاہ جہاں پور ضلع میں اس قافلہ سے ایک مزدور کی موت ہوگئی ۔ اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ متوفی شخص 28 سالہ تھا، اسے کوئی بیماری بھی نہیں تھی، فی الحال انتظامیہ نے متوفی کا سیمپل چیک کرنے کے لئے بھیج دیا ہے۔ وہیں قافلہ کے دیگر لوگوں کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ متوفی کا اکثریتی طبقہ سے تھا، اور اس کا نام ’دھرم ویر‘ (28) تھا، وہ بہار کے کھگڑیا ضلع کا باشندہ تھا ۔ اپنے ضلع کے دیگر مزدوروں کے ساتھ ہی دہلی میں رہ کر دہاڑی مزدوری کیا کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں متوفی کے ساتھی مزدور رام نواس کا یہ بھی الزام تھا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں دہلی حکومت سے بھی کوئی مدد نہیں ملی۔ دہلی سے آئے مزدور کی موت کی اطلاع پر انتظامیہ کے افسران میڈیکل کالج پہنچے۔ متوفی کے بارے میں ساتھیوں سے تفصیلات حاصل کی گئی ، اس کی لاش پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل ابی کمار نے بتایا کہ لاش سے سیمپل لے کر ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیا گیا ہے، اور دیگر مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا