English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی آر پی ایف جوان محمد اکرام کی کورونا سے موت پر امت شاہ کا اظہار افسوس

share with us

نئی دہلی:29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کی کوروناانفیکشن کی وجہ موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سب انسپکٹر حسین کا گزشتہ کچھ دنوں سے صفدر جنگ اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کوروناانفیکشن سے لڑ رہے سی آر پی ایف کے بہادر سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کے انتقال کی اطلاع سے انتہائی غمگین ہوں۔ وہ آخری وقت تک کوروناوبا سے بہادری کے ساتھ لڑتے رہے۔ ملک کی خدمت اور داخلی سلامتی کے لئے ان کا تعاون ہم سب اہل وطنوں کو ترغیب دیتا ہے‘‘۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں امت شاہ نے لکھا کہ ’’میں نے پرسوں ہی سب انسپکٹر اکرام حسین کے اہل خانہ سے فون پر بات کر کے ان کا حال چال پتہ کیا تھا۔ ملک کے ایک بہادر جوان کو کھونا ہم سب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اور مرکزی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا