English   /   Kannada   /   Nawayathi

تبلیغی جماعت کے پلازمہ دینے کے فیصلہ پر بی جے پی بھی تعریف کو مجبور !

share with us

 

نئی دہلی:28 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) بی جے پی کے ترجمان ظفر اسلام نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے صحتیاب ہو چکے کورونا متاثرین کی طرف سے کورونا کے دیگر متاثرین کو اس وبا کی زد سے باہر نکالنے کے لئے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ دینے کا فیصلہ عین اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی زد میں آنا مکمل طور پر کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اپنا خون پلازمہ عطیہ کرنا مکمل طور پر متاثرین کا اپنا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت والوں کے اس قابل ستائش اقدام کو تسلیم کرنا چاہیے، جنہوں نے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔ اس سے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے اس اقدام کو ملک کے ہر شہری کی جانب سے لائق ستائش قرار دیا۔ وہ یہاں یو این آئی اردو سروس سے بات کر رہے تھے۔

ظفر اسلام نے کہا کہ کرونا وائرس کسی کو اس کے رنگ، نسل اور ذات و مذہب کی پہچان کے ساتھ زد میں نہیں لیتا، بظاہر اسی ادراک کے ساتھ تبلیغی جماعت والوں نے بلا امتیاز ملک کے کورونا متاثر شہریوں کو اپنا پلازمہ دے کر ملک میں قابل تقلید نظیر قائم کی ہے۔

قبل ازیں نئی ملی نسل کی عصری تربیت کے لئے معروف مولانا فضل الرحیم مجددی نے بھی کورونا وائرس سے تحفظ کے بیشتر سائنسی اقدام کو عین اسلامی تعلیم کے مطابق گردانا تھا اور ملت اسلامیہ ہند سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی تمام تر عبادات کو سر دست اپنے گھروں تک محدود رکھیں۔

قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا