English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی : لاک ڈاون میں ذراسی راحت ، ان لوگووں کو ملے گا فائدہ

share with us

نئی دہلی28 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر راجدھانی میں منگل سے مکمل پابندی پر کچھ راحت دی گئی ہے۔ دہلی حکومت نے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق چند خدمات شروع کرنے کی اجازت دی ہے، مکمل پابندی کے دوران جن خدمات کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ویٹرنری ڈاکٹر، الیکٹریشین ، پلمبر وغیرہ شامل ہیں۔

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ آرڈر میں ہیلتھ ورکرز، لیب ٹیکنیشن اور سائنس دانوں کے بین ریاستی دوروں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری، کلینک، پیتھالوجی، لیب اور ویکسین دواؤں کی فروخت اور فراہمی کی بھی اجازت دی ہوئی ہے۔ سبھی میڈیکل اسٹاف، سائنسداں، نرسیں، پیرامیڈیکل اسٹاف، لیب ٹیکنیشن کے علاوہ اسپتال کے اسٹاف کو بین ریاستی ٹرانسپورٹ (ہوائی جہاز کے ذریعہ بھی) جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ واٹر پیوریفائر میکینک، بک اسٹور اور بجلی کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے چند شرائط کے ساتھ ان سبھی کو چھوٹ دی تھی۔ دودھ، ادویات اور گروسری دکانوں کو کھولنے کی پہلے ہی اجازت تھی۔ دہلی میں پیر کو کورونا مریضوں کی تعداد 190 سے تجاوز کرکے 3108 پر پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 54 ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا