English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کے سینئر رہنما بدرالدین کی کورونا سے موت

share with us

احمد آباد27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ). گجرات میں کانگریس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما بدرالدین شیخ کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا ہے۔ انہوں نے اتوار کی رات دیر گئے ایس وی پی اسپتال میں آخری سانس لی۔ پارٹی کے رہنما شکتی سنگھ گوہل نے اس بارے میں آگاہ کیا۔

گوہل نے ٹویٹ کیا ، ‘میں بدرالدین شیخ کو 40 سال سے جانتا تھا ، تب وہ یوتھ کانگریس میں ہوتے تھے۔ آج کل وہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے کام میں مصروف تھے۔ شیخ احمد آباد کے علاقے دنیلیڈا سے تعلق رکھنے والے کونسلر تھے۔ اس علاقے میں بڑی تعداد میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ یہ علاقہ احمد آباد کا ہاٹ سپاٹ ایریا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا