English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی حکومت غیر ملکی تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو ہراساں کرنا بند کرے: ایس ڈی پی آئی

share with us

نئی دہلی:26؍اپریل( پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے ہندوستان میں رہنے پر مجبور کئے گئے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے دستبردار ہوجائے ۔ وزرات داخلہ کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو جاری کردہ ایک خط میں کوویڈ قرنطینہ کی مدت کے بعد غیر ملکی تبلیغی جماعت کے کارکنان کو ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے جو سراسر غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی نظام الدین میں منعقد ہ تبلیغی جماعت کے اجلاس میں جنہوں نے شرکت کی اور ہمارے ملک کا سفر کیا انہوں نے جان بوجھ کروبائی مرض نہیں پھیلایا ہے ۔ لہذا ، ان کے ساتھ مجرموں کی طر ح سلوک نہیں کیا جانا چاہئے ۔ اگرچہ وزیر اعظم نے کوویڈ۔19کے نام پر فرقہ واریت پھیلانے کی مذمت کی ہے ، لیکن ان کی حکومت ایسے فیصلوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جو غیر ملکی شہریوں پر بھی اسلاموفوبیا کے رویہ کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہمارے سب سے بڑے جمہوری ملک کو غیر ملکی شہریوں کیلئے ایک غیر مخلص اور متعصبانہ ملک جانا جائے گا۔ کوویڈ۔19کے مشتبہ تبلیغی کارکنوں کے ایک بڑی تعداد کے جانچ کے نتائج منفی پائے گئے ہیںجس کی وجہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ان کی طرف ہندوستان میں کورونا بہت کم پھیلا ہے ۔ اب ہماری ایجنسیوں اور متعصبانہ میڈیا کے ذریعے ان کے خلاف کئے گئے شیطانی پروپگینڈے اور جسمانی اور ذہنی اذیت پر معافی مانگنے کے بجائے ، مرکزی اور کچھ ریاستی حکومتیں ہندوستانی تبلیغی کارکنوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کارکنوں کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایم کے فیضی نے حکومت کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کروائی کہ ہمار ا ملک ہندوستان پہلے ہی سے اس شناخت سے مشہور ہوگیا ہے کہ جہاں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر حملوں کو فروغ دیا جارہا ہے ۔بے قصور اور متقی تبلیغی افراد جنہوں نے جان بوجھ کر کوئی جر م نہیں کیا ہے ان کی نظر بندیاں، مقدمات اور جاری عدالتی مقدمات سے ہماری بین الاقوامی امیج اور خارجہ تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ تبلیغی جماعت کے غیر ملکی مندوبین کے وہی انسانی ہمدردی کی جائے جیسا کہ دوسرے کوویڈ۔19 متاثرین کے ساتھ کی جارہی ہے اور ان کی قرنطینہ مدت مکمل ہوجانے کے بعد ہندوستان سے انہیں باعزت اپنے ملک واپس بھیجا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا