English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون سے کروڑوں افراد کا چھین گیا روزگار ،تین ماہ تک ماہانہ 7500 روپئے لوگوں کو دے حکومت : یچوری

share with us

نئی دہلی27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنے روزگار گنوا دیئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو تین ماہ تک کم از کم 7500 روپے بینک اکاؤنٹ میں دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو آگے چلا سکیں۔
یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کوروناسے لڑنے کے لئے دوسری مررتبہ زمینی سطح پر کئی اقدامات اٹھانے کی طرف ان کی توجہ دلائی ہے۔ کچھ دن پہلے بھی انہوں نے مودی کو اس طرح کا ایک خط لکھا تھا۔ یچوری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ دوبارہ یہ خط لکھنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ سابقہ خط میں غریبوں کے لئے جو تجاویز انہوں نے دی تھیں، اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ ان کے خط کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ اب پھر وہ اپنی بات کہنے کے لئے یہ خط لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے، مارچ سے اپریل تک بے روزگاری کی شرح 7۔5 فیصد سے بڑھ کر 23.64 فیصد ہو گئی ہے اور اس طرح 12 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اپنی نوکریاں گنوا دی ہے۔ فروری سے مارچ کے درمیان بے روزگاروں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر آٹھ کروڑ 80 لاکھ ہو گئی ہے۔
انہوں نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ جب مودی حکومت بینک سے لون لینے والے کارپوریٹ لوگوں کی 7.76 لاکھ روپے کی رقم معاف کر سکتی ہے تو وہ کورونا کی وجہ ہجرت کرنے والے مزدوروں اور غیر منظم سیکٹر کے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے خرچ کیوں نہیں کر سکتی ہے اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیوں نہیں کر سکتی ہے۔ سی پی ایم لیڈر نے مودی سے حکومت کی فضول خرچی روکنے، بلٹ ٹرین اور بڑے بڑے مجسمے لگانے کے منصوبے وغیرہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا