English   /   Kannada   /   Nawayathi

یومیہ کم از کم ایک لاکھ ٹسٹنگ کروائے حکومت ، راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو مشورہ

share with us

نئی دہلی: 27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کے لیے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ٹسٹنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسے بڑھا کر یومیہ کم از کم ایک لاکھ کیا جانا چاہیے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ تمام ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کورونا کو ہرانے کے لیے اس کی ٹسٹنگ ہی واحد حل ہے۔ انھوں نے کہا، ’’کورونا کو ہرانا ہے تو اس کی ٹسٹنگ کی تعداد موجودہ 40000 سے بڑھا کر یومیہ کم سے کم ایک لاکھ کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس صلاحیت ہے اور وزیراعظم کو اس سمت میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘
اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے ٹوئٹس اور بیانات کے ذریعے مرکز کی مودی حکومت کو مشورہ دے چکے ہیں کہ اگر کورونا کے خلاف جنگ جیتنا چاہتے ہیں تو ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
راہل گاندھی کا کہنا ہے ’’ہم جتنی جلدی کورونا مثبت مریضوں کی شناخت کریں گے، اتنی ہی جلدی انہیں الگ تھلگ کر دیا جائے گا اور ان کا علاج کیا جائے گا۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اگر کورونا مثبت مریض کی بروقت شناخت ہو جائے تو اسے الگ تھلگ کرنے سے دوسرے لوگوں کو انفیکشن سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی مسلسل اس طرف حکومت کی توجہ مبذول کرا رہے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس مسئلہ کو اٹھا چکے ہیں۔
ایک روز قبل ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کو ہرانے میں ٹسٹنگ ہی فائدے مند ہے اس لیے اسے بڑھانا ضروری ہے اور ملک میں کورونا ٹسٹنگ کی خاطر خواہ سہولت دستیاب کی جانی چاہیے۔ ٹسٹنگ کی سہولت نہیں ہوگی تو کورونا کو شکست دینا مشکل ہوجائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا