English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا بحران : فضائی ٹرانسپورٹ شعبہ بری طرح متاثر ، لاکھوں ملازمتیں خطرہ میں

share with us

27 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا وائرس کی وباء نے  اب تک ہزاروں جانوں کو نگل لیا ہے اور اس باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔  کووِڈ۱۹؍ کے بحران سے دنیا کی معیشتوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔  کووِڈکے باعث فضائی ٹرانسپورٹیشن کے شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔   انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس بحران کی وجہ سے عالمی ہوابازی صنعت میں ٹھہراؤ آ رہا ہے۔ آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے ۲۰۲۰ء کے دوران ہندوستان کے ہوابازی شعبہ میں۲۹ء۳۲؍ لاکھ ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایشیائی ممالک کے درمیان ہندوستانی ہوابازی شعبہ ملازمتوں کے معاملے میں سب سے زیادہ متاثر ہوگا، جس کا ممکنہ اثر۲۹؍لاکھ ۳۲؍ہزار ۹۰۰؍ملازمتوں پر پڑے گا۔
 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں اس سال ہندوستان میں ہوابازی سیکٹر کا خزانہ لاکھوں ڈالر گھٹ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں مسافر طلب میں۴۷؍ فیصد کی گراوٹ کا امکان ہے۔ ایشیا-پیسفک کے آئی اے ٹی اے کے علاقائی نائب سربراہ کانراڈ کلفورڈ نے کہا کہ۲۰۲۰ء کی دوسری سہ ماہی میں۶۱؍ ارب ڈالر کی نقدی کا نقصان ہونے سے علاقائی ایئرلائنس کو منقولہ فنڈ (لیکویڈٹی) بحران کا سامنا کرنا ہوگا۔کلفورڈ کا کہنا ہے کہ ہم نے علاقے میں پہلے ائیرلائنس خسارہ کو دیکھا ہے۔ اگر حکومت اس مدت میں مناسب نقدی فراہمی یقینی کرنے کیلئے  قدم نہیں اٹھاتی ہے تو اس سیکٹر میں نقصان اور بھی زیادہ ہوگا۔ کلفورڈ نے ہندوستان، انڈونیشیا، جاپان، ملیشیا، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا اور تھائی لینڈ کو ایسے ترجیحی ممالک کی شکل میں نشان زد کیا ہے جنہیں  اس طرح کی کارروائی کرنے کی خاص ضرورت ہے۔ انڈسٹریل باڈی کا اندازہ ہے کہ کووڈ۱۹؍بحران کی وجہ سے عالمی ائیر لائن مسافر فنڈ ۲۰۲۰ء میں۳۱۴؍ ارب ڈالر گھٹ جائے گا جو کہ۲۰۱۹ء  کے مقابلے میں۵۵؍ فیصد کی گراوٹ ہوگی۔ ایشیاء پیسفک  علاقہ میں ائیر لائنس کو۲۰۱۹ء  کے مقابلے میں۲۰۲۰ء میں۱۱۳؍ ارب ڈالر کے سب سے بڑے فنڈ کے گراوٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس علاقے میں مسافر طلب میں۵۰؍ فیصد گراوٹ کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر بند کے دوران۳؍ مئی تک پورے ملک میں کمرشیل پروازیں معطل ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا