English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر: شہروں میں ۳؍ مئی کےبعد بھی لاک ڈائون جاری رہنے کا امکان

share with us

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں ۳؍ مئی کے بعد بھی شہری علاقوں میں لاک ڈائون جاری رہ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں یہ اشارے مل رہے ہیں کہ ۳؍ مئی کو جب پورے ملک کا لاک ڈائون ختم ہو گا تب مہا راشٹر میں لاک ڈائون ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ اس میں ۱۵؍ دن کی توسیع کی جاسکتی ہے ۔ بہرحال اس سلسلے میں اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت مہاراشٹر کےذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست میں لاک ڈائون میں توسیع کا حتمی فیصلہ پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے بھی گفتگو کی جائے گی  اور پھر کوئی فیصلہ ہو گا ۔ 
 ریاستی حکومت کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ۳؍ مئی کے بعد اگر رعایت ملتی بھی ہے تو ریاست کے دیہی علاقوں میں کچھ شرائط کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ریاست کے دو انتہائی اہم شہری خطے ایم ایم آر (ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ) اور پی ایم آر (پونے میٹرو پولیٹن ریجن ) میںکوئی رعایت نہیں ملے گی کیوں کہ انہی علاقوں میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں اور اب بھی آرہے ہیں۔ادھرحکومت ناسک ، ناگپور ، اورنگ آباد  اور امرائوتی کے حالات پر بھی نظر رکھ رہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا