English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی حکومت بھی مرکز کے نقش قدم پر ، ملازمین کےنئے اضافی بھتے پرلگا دی پابندی، 16 لاکھ ملازمین پر پڑے گا اثر

share with us

لکھنؤ26 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مالی انتظامات کے پیش نظر مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اترپردیش حکومت نے بھی ریاستی ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے پنشن کےنئے اضافی بھتے پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈی اے الاونس جنوری 2020 تا جون 2021تک معطل رہے گا۔

سنیچر کو ریاستی فائناس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری آرڈرکا اثر ٹیچر اور افسران سمیت 16 لاکھ ریاستی ملازمین پر پڑے گا۔ آرڈرکے مطابق ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والے افراد پہلے سے مل رہے اضافی بھتے پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ آنے والے ایک سال نہ ہی ان کو ملنے والے بھتے میں اضافہ کیا جائےگا اور نہ ہی جولائی 2021 سے ائیرئر ملےگا

ایک سال تک ڈی اے میں کسی بھی قسم کے اضافے پر پابندی کے ساتھ حکومت مختلف شعبوں کے ملازمین کو ملنے والے دیگر 6 اقسام کےالاونسز پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ حکومت نے دیگر جن الاونسز پر پابندی لگائی ہے وہ سی سی اے، سکریٹریٹ الاونس، اسپیشل الاونس فار پولیس،پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ سینچائی شامل ہیں۔ یہ خصوصی الاونسز یکم اپریل 2020 سے 31مارچ 2021 تک ملتوی رہیں گے۔ آرڈر میں کہا گیا ہےکہ ریاستی ملازمین کے بھتوں میں تخفیف کووڈ۔19 وبا سے مقابلے کے لئے ریاستی حکومت مالی اخراجات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

مدھیہ پریش حکومت نے بھی لیا فیصلہ


اس سے قبل مدھیہ پردیش کی شیو راج حکومت نے بھی مرکزی حکومت کی طرز پر 10 لاکھ ملازمین کا ڈی اے روکنے کی بات کہی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ ڈی اے پر 2021 تک ہی کوئی فیصلہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی حکومت پہلے ہی پانچ فیصد ڈی اے کی ادائیگی پر روک لگا چکی ہے۔ اب ڈی اے کے روکنے کی بات آنے پر ملازم تنظیموں میں ناراضگی ہے اور وہ اس بات کو لے کر اب حکومت کی مخالفت کرنے پر اتر آئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا