English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماب لنچنگ پر فوری قانون بنانے کانگریس کا مطالبہ

share with us

24 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ نے دو سال قبل ہی مرکزی حکومت کو ماب لنچنگ مخالف قانون بنانے کی ہدایت دی تھی اور اس کے لیے 11رہنماءنکات بھی سجھائے تھے، مگر حکومت نے سپریم کورٹ کی اس ہدایت پر کوئی عمل نہیں کیا۔

اس کے بعد جولائی 2019 میں ایک بار پھراس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے ماب لنچنگ کی نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس دیا اور پچھلی ہدایت پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی۔ پھربھی مودی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے ماب لنچنگ قانون جلد ازجلد بنایا جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کیا ہے۔

میڈیاکے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پالگھرمیں ہوئے ماب لنچنگ کے واقعے کے بعد مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے وزیراعلیٰ کو فون کرکے اس واقعہ پر بات کرنے میں نہایت عجلت دکھائی لیکن دو سال سے بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود انہوں نے ماب لنچنگ مخالف قانون کیوں نہیںبنایا؟۔ ماب لنچنگ کے واقعات دیگر ریاستوں میں بھی ہوئے اور وہ سب بھی قابل مذمت تھے، لیکن ان واقعات پر اس طرح کی عجلت بی جے پی کے کسی بھی لیڈر نہیں دکھائی۔ جبکہ اس کے برخلاف کئی معاملات میں بی جے پی کے لیڈران نے ماب لنچنگ کے ملزمین کا استقبال تک کیا اور ایک ملزم کی موت کے بعد اسے ترنگے میں لپیٹا بھی گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اپنی ان حرکتوں سے بی جے پی ملک کے سامنے کون سی مثال پیش کرنا چاہتی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا