English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں صحت کی خطرناک صورت حال پر وزارت صحت کا انتباہ

share with us

غزہ : 12 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں صحت کی صورت حال کافی مخدوش ہے اور آنے والے دنوں میں صحت کے حوالے سے کوئی نیا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا بحران کی وجہ ے درپیش مشکلات میں غزہ کی فوری طبی امداد فراہم کرے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو وینٹی لیٹر، انتہائی نگہداشت وارڈ کے آلات اور دیگر آلات کی فوری ضرورت ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 1381 افراد کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔ ان میں صحت کے عملے کے 258 افراد بھی شامل ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ رفح میں قائم آئسولیشن مرکزمیں صحت یاب ہونے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا