English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان: فلسطینی قوتوں کی 'اونروا' کے خلاف احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی

share with us

بیروت: 11 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )لبنان میں فلسطینی قوتوں نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے 'اونروا' کی فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ٹال مٹول، غفلت اور لاپراہی پرمبنی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اونروان نے اپنی معاشی پالیسیاں درست نہ کیں تو اس کے خلاف احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایاجائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز فلسطینی قوتوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اونروا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے پالیسیاں ٹھیک نہ کیں تو آنے والے دنوں میں ریلیف ایجنسی کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

فلسطینی قوتوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے کما حقہ عہدہ برآ نہیں ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ داریوں کے معاملے میں لا پرواہی اور مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا