English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں جنگ بندی کے فوری بعد کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

share with us

صنعا: 11 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد ہی کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے جنگ زدہ ملک میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کووڈ-19 کے حوالے سے قائم کردہ یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی نے صوبے حضر میں ملک کے پہلے کورونا وائرس میں مبتلا مریض کی تصدیق کی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے مذکورہ شخص مقامی بندرگاہ الشحر میں ملازمت کرتا ہے جہاں اس کے ساتھ دیگر درجنوں ملازم بھی کام کرتے ہیں۔ مذکورہ شخص کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں سے سعودی اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے باعث تباہ حال یمن میں معیشت دم توڑ گئی ہے اور بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ لاکھوں بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، صحت کا شعبہ بھی نہایت کمزور ہے۔  ایسی صورت حال میں کورونا کی وبا یمن میں ہولناک تباہی مچا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے ایک روز قبل ہی یمن میں یکطرفہ طور پر دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم حوثی باغیوں کا کہنا تھا کہ سعودی اتحادی افواج نے ہمیشہ ہی جنگ بندی کے اعلان کی خلاف ورزی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا