English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان حکومت نے 100طالبان رہا کر دیئے

share with us

: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )طالبان اور افغان حکومت کی درمیان قیدیوں کی رہائی کے لیے کابل میں ہوئے   مذاکرات  ناکام ہونے کے ایک دن کے بعد افغان حکومت نے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
یادر ہے کہ افغان حکومت اور طالبان عہدیدار گزشتہ ہفتے سے کابل میں فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت کر رہے تھے لیکن منگل کو طالبان نے افغان حکومت پر حیلے بہانے سے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کرنے کا الزم عائد کرتے ہوئے  جاری بات چیت ختم کر دی تھی۔
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کی طرف ہونے ایک بیان کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی کے 11 مارچ کے فرمان کے  تناظرمیں گزشتہ روز 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ان قیدیوں کی رہائی، ان کی صحت، عمر اور ان کی باقی ماندہ قید ، امن کوششوں اور کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے سلسلے  کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
افغان حکومت نے یہ بھی  دعوی کیا ہے کہ رہائی پانے والے طالبان قیدیوں نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ دوبارہ  جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا