English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی حکومت پر کيميائی حملوں کا الزام

share with us

: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ليے سرگرم بین الاقوامی ادارے ’آرگنائزیشن فار دی پریوینشن آف کیمیکل ویپنز‘ (او پی سی ڈبلیو) نے شامی صدر بشارالاسد کی حامی افواج پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے حما اور الطامانہ شہروں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کيے۔ یہ حملے 24، 25 اور 30 مارچ سن 2017 میں کیے گئے تھے۔ دمشق حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں پہلے بھی اسد کی حامی افواج پر کيميائی حملوں کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا