English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ ديش:روہنگیا مہاجرین کی پناہ گاہ کوکس بازار ميں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

share with us

 

بنگلہ ديشی حکام نے کوکس بازار ميں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر ديا ہے۔ اس ضلعے ميں لگ بھگ ايک ملين روہنگيا مہاجرين پناہ ليے ہوئے ہيں۔ طبی حکام کو خدشہ ہے کہ انتہائی تنگ مکانات و گليوں ميں نيا کورونا وائرس تيزی سے پھيل سکتا ہے۔ فی الحال ان مہاجر کيمپوں ميں کووڈ انيس کا کوئی بھی کيس سامنے نہيں آيا۔ کوکس بازار کے اس علاقے ميں پوليس اور فوج کی بھاری نفری تعينات ہے۔ بتايا گيا ہے کہ صرف کھانے پينے کے سامان اور ضروری اشياء کی سپلائی کے ليے رعايت دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا