English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں کرونا کےٹیسٹنگ میٹریل کی کمی

share with us

غزہ: 09 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام  غزہ میں قائم مرکزی کرونا ٹیسٹنگ سینتٹرمیں کرونا کی بیماری کے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والے میٹریل میں کمی واقع ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ٹیسٹوں کا تجرباتی عمل روک دیا گیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ میں کرونا کےوائرس کا تجرباتی عمل روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں قرنطینہ میں رکھےگئے سیکڑوں فلسطینیوں کے طبی معائنے کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے غزہ میں کرونا کے ٹیسٹنگ مواد میں کمی کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ قرنطینہ مراکز میں 44 فی صد ادویات کم ہوگئی ہیں جب کہ 31 طبی سامان اور 65 فی صد لیبارٹریز میں استعمال ہونے والا مواد ختم ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں 1018 مریضوں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا۔ ان میں طبی عملے کے 233 افراد بھی شامل ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا