:اور ہر طرح کے
عالمی فوجداری عدالت سے ان رہنماؤں کے گرفتاری وارن ... ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کے با ... ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کا پراسرار ح ... بھٹکل کے ڈاکٹر آفتاب دامدا اے جے انسٹی ٹیوٹ آف م ... دکھ کی اس گھڑی میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے: وزی ... اب وزیرداخلہ امت شاہ نے یہ کیا کہہ دیا ... زیادہ نمک آپ کے لئے خطرناک ، نمک کی مقدار کم کرنے ... احمد آباد ائیرپورٹ سے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرنے ...

کابل: 08 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) افغانستان میں طالبان اور دیہاتیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں 15 جنگجو اور 2 دیہاتی ہلاک ہوگئے جب کہ 22 طالبان جنگجو اور 5 دیہاتی زخمی ہوئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے سمنگان کے 2 گاؤں پر طالبان جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا، دیہاتیوں نے بھی حملے کا بھرپور جواب دیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 15 جنگجو مارے گئے جب کہ 2 دیہاتی بھی ہلاک ہوئے۔
دیہاتیوں نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان جنگجو دونوں گاؤں کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے 4 دنوں سے حملے کر رہے ہیں۔ حکومتی فورسز کی مدد کی منتظر دیہاتیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت جنگجوؤں کا مقابلہ کرنا پڑا جس کے دوران دو دیہاتی بھی ہلاک ہوئے۔
ترجمان گورنر سمنگان کی جانب سے جاری بیان میں دیہاتیوں کے ساتھ جھڑپ میں 15 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان جنگجو گاؤں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے تاہم طالبان کی جانب سے دیہاتیوں کے ساتھ جھڑپ پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ 29 فروری کو امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تاہم طالبان نے کابل حکومت پر معاہدے کی پاسداری میں تاخیری حربوں کا الزام عائد کرتے ہوئے افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |