English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی: تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف مقدمہ درج

share with us

: 07 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تقریباً 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تقریباً 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان افراد کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایک علیحدہ سیل میں رکھا تھا۔ اس کے باوجود ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں تبلیغی جماعت کے تقریبا 150 اراکین کے خلاف قرنطینہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کے خلاف سانتا کروز، باندرہ اور دھاراوی علاقے میں کورونا وائرس کی وبا پھیلانے اور اپنے بارے میں معلومات چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی کے پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ نے اپنے ٹویٹر کے ذریعے 6 اپریل کو دہلی کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہونے والے افراد سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو اپنے سفر کی تفصیلات فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

ممبئی پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ نے تبلیغی جماعت کے اراکین سے اپنے سفر کی تفصیلات چھپانے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا