English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی بولے۔ کورونا کے خلاف جنگ بہت لمبی، ہندوستان یہ جنگ ضرور جیتے گا

share with us

نئی دہلی : 06 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائعوزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے وبا کے خلاف جنگ کو ایک طویل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہم وطنوں کی غور و فکر، بات اور عہد کی بے مثال یکجہتی سے ہندوستان یہ جنگ ضرور جیتے گا۔ مودی نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ عظیم میں شراکت دار بننے اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

مودی نے کہا کہ ہماری پارٹی کا یوم تاسیس ایک ایسے دور میں آیا ہے جب ملک ہی نہیں، پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ چیلنجوں سے بھرا ہوا یہ ماحول، ملک کی خدمت کے لئے، ہمارے اقدار، ہماری لگن، ہماری وابستگی کی راہ کو ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن سنگھ سے لے کر بی جے پی تک کا قیام، پارلیمنٹ میں دو ارکان والی پارٹی سے لے کر 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کے لئے ملے ’آشیرواد‘ تک، فابل احترام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جی، پنڈت دین دیال اپادھیائے جی، قابل احترام اٹل بہاری واجپئی جی، قابل حترام سندر سنگھ بھنڈاری جی، محترم کوشابھاو ٹھاکرے جی جیسے عظیم لوگوں نے ہمیں ’ملک پہلے‘ کا اصول دیا ہے۔ آج اس ماڈل کو آسمان کی بلندی تک لے جانے کا وقت ہے۔

عالمی وبا کورونا کے بحران کے تناظر میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی اب تک کی کوششوں نے دنیا کے سامنے ایک الگ ہی مثال پیش کی ہے۔ ہندوستان دنیا کے ان پہلے ممالک میں ہے، جس نے کورونا وائرس کے خلاف ایک وسیع جنگ کا اعلان کیا۔ جب تمام ملک اس وائرس کی شدت کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے تھے، تب ہندوستان ایک کے بعد ایک فیصلے زمین پر اتار چکا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹ پر لوگوں کی تھرمل اسکریننگ، بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن لانا، طبی انفراسٹرکچر کو اس وبا سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے کے لئے ہر سطح پر ہندوستان نے فیصلے کئے اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سے ان فیصلوں کو تیز ی سے نافذ کیا۔ ہندوستان نے جتنی رفتار سے اس سمت میں کام کیا ہے، جتنی اجتماعیت سے کام کیا ہے، اس کی تعریف عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی کی ہے۔

مودی نے کہا کہ تمام ملک متحد ہوکرکورونا کا مقابلہ کریں، اس کے لئے سارک ممالک کے خصوصی اجلاس ہو یا جی۔20 ممالک کی خصوصی کانفرنس، ہندوستان نے ان تقریبات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دنیا کے کئی ممالک کے سربراہوں نے ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ہندوستان جیسا ترقی پذیر ملک دہائیوں سے غربت کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہا ہے، اس کی طرف سے اٹھائے گئے قدم اور یکجہتی کے لئے قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کی گئی کوششیں بے مثال ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا