English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایشیا کی سب سے بڑی جھونپڑ پٹی دھاراوی میں پہونچی کورونا کی وبا ، ایک کی موت ،ایک پوزیٹیو ،15 لاکھ افراد مقیم

share with us

02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی سلم بستی دھاراوی میں جمعرات کو کورونا کا دوسرا مثبت معاملہ سامنے آیا ہے، موصول اطلاعات کے مطابق یہاں ایک 54 برس کے صٖفائی ملازم میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

بدھ کو دھاروای میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا اور مریض کی موت ہو گئی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس شخص میں آج کورونا کی تشخیص ہوئی ہے وہ ممبئی کے ورلی علاقے کا رہنے والا ہے، لیکن دھاراوی کے ماہم پھاٹک روڈ پر کام کرتا تھا.

ڈاکٹروں کے مطابق اس شخص میں گزشتہ تین چار دنوں سے کورونا کی علامت نظر آرہی تھیں جس کے بعد آج اس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

بدھ کو دھاراوی میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، اور 56 برس کے ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی حالانکہ اس شخص کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے نو ہاؤسنگ سوسائٹی کو پوری طرح سے سیل کر دیا تھا، موصول اطلاعات کے مطابق اس سوسائٹی میں تقریبا 2000 لوگ رہتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بلڈنگ میں رہ رہے سبھی افراد کا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا، لیکن فی الحال سبھی افراد کو قرنطین کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دھاراوی جیسے علاقے میں کورونا کی علامت پایا جانا ایک تشویشناک بات ہے، دھاراوی ممبئی کی سب سے گھنی آبادی والا علاقہ ہے، یہاں قریب 15 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا