English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سےجاں بحق مسلم شخص کو قبرستان میں جگہ دینے سے انکار کے بعد شمشان میں جلا دیا گیا

share with us

02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)کرونا سے ہلاک مسلم شخص کی میت کو مسلم قبرستان میں دفنانے سے انکار کے بعد اسے شمشان گھاٹ میں جلایا گیا، اس واقعہ کے بعد مسلمانوں کے ایک طبقہ میں زبردست غم وغصہ ہے۔

ممبئی میں کورونا وائرس کے سبب ایک مسلم شخص کی موت ہو جانے کے بعد ان کی لاش کومالونی قبرستان کے ٹرسٹیوں نے یہاں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

جس کے بعد اسے قریب میں موجود شمشان گھاٹ پر لے جانا پڑا اور سپرد خاک کے بجائے جلا دیا گیا۔ اس واردات کے بعد ممبئی میں خاص کر مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

علماء کونسل کے صدر مولانا محمود دریا بادی نے قبرستان کے ٹرسٹیوں کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ قبرستان وقف کی ملکیت ہے ۔یہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے اور کسی بھی جنازے کو دفنانے کے لئے اسے روکنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔

کورونا سے ہلاک مسلم شخص کی میت کو مسلم قبرستان میں دفنانے سے انکار کے بعد شمشان میں جلایا گیا

انہونے کہا کہ اگر آئندہ اس طرح کی حرکت کسی نے کی تو اسے ملت کی جانب سے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑےگا۔

اس سے پہلے بی ایم سی نے کورونا وائرس کو لے کر یہ فرمان جاری کیا تھا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے متاثرین کی لاش کو جلایا جائے گا۔

اس فرمان کے بعد مسلم تنظیموں نے مخالفت کی اور بی ایم سی نے اپنے فرمان کو واپس لے لیا ۔ لیکن کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کو لے کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے کہا تھا ۔

واقعہ اور کورونا کے مریضوں کے پائے جانے پر کی علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ایسے میں عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور بی ایم سی کے بنائے گئے قوانین پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا