English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا بھرمیں کورونا کے سبب ۴۱؍ ہزار سے زائد اموات جبکہ ۸؍ لاکھ سے زائد افراد متاثر

share with us

02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)دنیا کےتقریبا  تمام ممالک میں پھیل چکےکورونا وائرسکا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک ۴۱؍ ہزار ۹۲۰؍لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا ۸؍ لاکھ ۵۲؍ ہزار ۴۸۶؍لوگ اس سے متاثر ہیں۔
 چین :  ہلاکتوں میں کوئی اضافہ نہیں
اس عالمی وبا کے مرکز یعنی چین میں اب تک ۸۱؍ ہزار ۵۱۸؍ افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۳؍ ہزار ۳۰۵؍ لوگوں کی  موت ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز حاصل ہونے والی رپورٹ میں بھی چین میں اتنی ہی اموات کا تذکرہ تھا یعنی گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں  یہاں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ 
 اٹلی : ہلاکتوں میںمسلسل اضافہ
چین کے بعد کورونا کے شکنجے میں آئے اٹلی کی حالت اب چین سے بھی زیادہ بری ہے۔یہاں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد  ا۱۲؍ ہزار ۲۸؍ ہوچکی ہے۔ ایک روز قبل یہ تعداد ۱؍ ہزار سے کچھ اوپر تھی۔   یہاں مجموعی طور پر ایک لاکھ  ۵؍ ہزار ۷۹۲؍ لوگ متاثر ہو ئے ہیں۔ ان میں سے ۱۵؍ ہزار ۷۴۲؍ لوگ شفایا ب ہو کر واپس اپنے گھر بھی گئے ہیں۔
 اسپین: حالات اب بھی بے قابو
اسپین میں  کورونا وائرس  سےہلاک  ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ۸؍ ہزار ۴۶۴؍ ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر ۹۵؍ ہزار ۹۲۳؍ ہو گئی ہے۔ ان میں  سے ۱۹؍ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔
جرمنی: اموات کم لیکن متاثرین کی تعداد زیادہ
جرمنی میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن خیر سے وہاں اموات کی شرح اس کے مقابلے بہت کم ہے۔یہاں اب تک۷۱؍ ہزار ۸۰۸؍افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ ان میں سے  ۷۲۵؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لیکن یہاں ۱۶؍ ہزار ایک سو افراد صحتیاب ہو کر گھر واپس گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ 
  فرانس: ۳؍ ہزار سے زائد اموت
  فرانس  میں بھی اس وائرس کا خاصہ اثر دیکھا گیا ہے۔ یہاں پر اب تک ۵۲؍ ہزار  ۱۲۸؍ لوگ اس وبا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں ۳؍ ہزار ۵۲۳؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ ۹؍ ہزار ۵۱۳؍ لوگ شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست ہے۔ یہاں اس  کورونا کا اثر چین، ایران اور اٹلی وغیرہ کے بعد پہنچا تھا۔
  ایران: اموات کا سلسلہ جاری مگر حالات قابو میں
  چین کے بعد جن ممالک میں سب سے پہلے یہ وائرس پھیلا ان میں ایران سر فہرست ہے۔ لیکن اب تک یہاں ہونے والی اموات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے قابو میں ہے۔ یہاں اب تک  ۴۴؍ ہزار ۶۰۵؍ افراد اس وائرس  کا شکار ہوئے ہیں لیکن ان میں سے ۱۴؍ ہزار ۶۵۶؍ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ البتہ ۱۷۸۳؍ مریض لقمۂ اجل بنے ہیں۔ یہ اعداد وشمار دیگر ممالک کے مقابلے بہتر ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا