English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون کے دوران مسجد میں جماعت سے نماز اداکرنے پر امام کے خلاف کیس درج

share with us

02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)لاک ڈاؤن اور کرفیو کے درمیان مسجد میں باجماعت نماز پڑھائے جانے کا ایک نیا معاملہ مدھیہ پردیش سے سامنے آیا ہے۔ 

  بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی رات اجین کے چمن گنج منڈی پولس کو کسی نے آگر روڈ واقع محمد مسجد میں نماز پڑھائے جانے کی خبر دی۔ اس خبر پر پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسجد پر چھاپہ ماری کی اور کئی لوگوں کو مسجد میں موجود پایا۔

ہندی نیوز پورٹل 'سنجیونی ٹوڈے' پر شائع خبر کے مطابق پولس کو رات تقریباً 8.30 بجے مسجد میں باجماعت نماز پڑھائے جانے کی خبر ملی تھی جس کے بعد چمن گنج منڈی ٹی آئی جتیندر بھاسکر نے پولس ٹیم کے ساتھ مسجد پر چھاپہ ماری کی۔ وہاں پولس نے مسجد کے اندر 25 سے 30 لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد پولس نے سختی کے ساتھ مسجد میں جمع لوگوں کو باہر نکالا اور مولوی (جو غالباً نماز کی امامت کر رہے تھے) کے خلاف مختلف فعات کے تحت معاملہ درج کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پولس نے مسجد کو پوری طرح سے خالی کرانے کے بعد صدر دروازے پر تالا لگا دیا ہے اور سختی کے ساتھ کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کرفیو پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے۔ پولس نے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے یا پھر کسی بھی جگہ پر بھیڑ لگانے سے بھی منع کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا