English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوروناکی خبروں کے بعد تبلیغی مرکز کو کرایاگیا خالی ، 2361 لوگو کو نکالا گیا

share with us

نئی دہلییکم اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کو خالی کرا لیا گیا ہے اور یہاں سے کل 2361 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔
نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کو بتایا کہ نظام الدین کے عالمی مرکز میں 36 گھنٹے مہم چلا کر صبح چار بجے پوری بلڈنگ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اس عمارت میں کل 2361 لوگ باہر نکالے گئے جن میں سے 617 کو اسپتالوں میں اور باقی کو الگ الگ قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔

مسٹر سسودیا نے لاک ڈاون میں سبھی سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 36 گھنٹے کی اس مہم میں میڈیکل اسٹاف، انتظامیہ، پولیس اور ڈی ٹی سی اسٹاف سب نے مل کر اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کیا۔ ان سب کو دل سے سلام۔

قابل غورہے کہ مذکورہ مرکز میں تبلیغی جماعت کا پروگرام تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ بعد میں یہاں سے لوگ ملک کی مختلف ریاستوں میں گئے جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا