English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 386 نئے کیس

share with us

نئی دہلی: یکم اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)ملک کی راجدھانی دہلی کے ایک اور بڑے اسپتال کے ڈاکٹروں کے کورونا وائرس (Coronavirus ) کووڈ۔19 سے متاثرہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق COVID-19 پازیٹو پائے گئے دونوں اسپتال میں ریزیڈینٹ ڈاکٹر ہیں۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی (PTI ) نے ذرائع کے حوالے سے یہ خببر دی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے دہلی میں محلہ کلینک اور ایک کینسر اسپتال کے ڈاکٹر کورونا پازیٹو پائے جاچکے ہیں

دونوں ڈاکٹرس میں سے ایک مرد ڈاکٹر یت جو کووڈ۔19 یونٹ میں ہی ڈیوٹی کررہے تھے اور ایک دیگر ڈاکڑر بایو میٹرک محکمہ کی 3 سالہ پی جی طالبہ ہے۔ افسران کے مطابق کوروناپازیٹو پائی گئی خاتون کی گذتی ٹریول ہسٹری بھی پائی گئی ہے۔

وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری سچیو لو اگروال نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 386 کیس سامنے آئے ہیں اور 38 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ان میں سے 134 کیس ان لوگوں کے ہیں جنہوں نے تبلیغی جماعت پروگرام میں حصہ لیا تھا

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کا آج آٹھواں دن ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کے لئے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1600 کو عبور کر چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا