English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم ترکی کو اسلحہ دینے کے لئے تیار ہیں: جمیز جیفری

share with us

امریکہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی جمیز جیفری نے کہا ہے کہ ہم ترکی کو ایمونیشن کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔

جمیز جیفری اور امریکہ کے انقرہ کے لئے سفیر ڈیوڈ سیٹرفیلڈ نے شام میں اسد انتظامیہ کے حملوں سے بچ کر ترکی آنے والے مہاجرین کے کیمپوں  کا دورہ کیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

اس سوال کے جواب میں کہ نیٹو کے پلیٹ فورم سےامریکہ ترکی کی کیسے مدد کر سکتا ہے؟ جمیز جیفری نے کہا ہے کہ "ترکی ایک نیٹو رکن ہے اور اس کی فوج زیادہ تر ہمارا تیار کردہ فوجی سامان استعمال کر رہی ہے۔ اگر ترکی کو ضرورت پڑی تو ہم اسے ایمونیشن اور دیگر فوجی سامان فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں"۔

جیفری نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ خبروں کا تبادلہ کر رہے ہیں اور سفارتی  حیثیت سے بھی اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

جیفری نے شامی انتظامیہ کے ادلب حملوں کو مکمل طور پر شیطانی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ "اسد انتظامیہ لاکھوں شہریوں کو ادلب سے نکالنے کے لئے غیر اخلاقی پالیسی پر عمل پیرا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "شامی انتظامیہ کا مقصد ادلب کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنا ہے۔  اس وقت علاقے میں اسد کی جارحیت   ہمیشہ سے کہیں زیادہ خطرناک ہے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا