English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی قتل کیس کے رازوں سے پردہ اٹھایا جائے، امریکی ارکان اسمبلی

share with us

:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)متحدہ امریکہ کے ارکانِ کانگرس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے  خفیہ سروس کی رپورٹوں کو آشکار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈیموکریٹ  سینیٹر رون وائڈن اور ڈیموکریٹ ایوان ِ نمائندگان کے  رکن اسمبلی ٹام مالی نووسکی نے  خاشقجی کی منگیتر  خدیجہ جینگیز  کے ہمراہ کانگرس میں مذکورہ قتل کے حوالے سے ایک پریس  بریفنگ کا اہتمام کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ   کو خاشقجی کے قتل   پر پردہ ڈالنے  میں معاونت فراہم کرنے کا مورد الزام ٹہرانے والے  وائڈن اور مالینوسکی نے امریکی خفیہ سروس سی آئی اے اور قومی خفیہ سروس کی ڈائریکٹریٹ کی  جانب   سے  تیار کردہ  قتل رپورٹ  کو آشکار کیے جانے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔

مالینوسکی کا کہنا ہے کہ "یہ بات بالکل عیاں ہے کہ ان کو کسی چیز کا ڈر ہے،   یہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ    سے قربت رکھنے والے کسی شخص کو شرمندہ  کیے جانے سے  خوفزدہ ہیں۔

خدیجہ جینگیز  نے بھی خاشقجی قتل کے معاملے میں بعض  اہم سوالات کا جواب حاصل  کر سکنے کے لیےصیغہ راز رکھے جانے والی دستاویز کو منظر عام پرآنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا