English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار کے بعد اندھراپردیش وزیر اعلی نے بھی کی این پی آر کی مخالفت

share with us

:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ انہیں این پی آر اور این آر سی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

نائب وزیراعلیٰ امجد باشاہ نے ایک مسلم وفد کے ساتھ وجئے واڑہ میں وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور سی اے اے، این پی آر، این آر سی کو لیکر مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی سے واقف کروایا۔

جگن موہن ریڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے این پی آر کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفد میں مفتی رحیم اللہ، مفتی میحمد علی بغدادی، احمد باشاہ، احمد پیر شہ میری اور دیگر رہنما شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا