English   /   Kannada   /   Nawayathi

طاہر حسین کی عرضی پر سماعت کے دوران کورٹ میں نعرہ بازی ،

share with us

:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)دہلی تشدد کے الزام کا سامنا کر رہے کونسلر طاہر حسین کی پیشگی ضمانت عرضی پر بدھ کے روز کڑکڑڈوما کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے طاہر کی عرضی پر سماعت جمعرات دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے دہلی تشدد معاملہ کی جانچ کے لیے تشکیل ایس آئی ٹی سے طاہر کی عرضی پر جواب بھی طلب کیا ہے۔

اس سے قبل کڑکڑڈوما عدالت میں طاہر حسین کے خلاف نعرہ بازی ہوئی۔ ساتھ ہی طاہر حسین کے وکیل نے پولس پر منمانے طریقے سے معاملے کی جانچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سماعت کے دوراب فریق دفاع کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولس ان کے موکل کا بیان درج نہین کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا