English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کے بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ تعاون کے لئے لبنانی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

share with us

طرابلس:03 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں شام میں ترکی  کی طرف سے شروع کئے گئے بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ تعاون کے لئے کانوائے نکالا گیا۔

موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ بیسیوں لبنانی طرابلس کے علاقے بداوی میں جمع ہوئے اور ادلب میں ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کئے گئے بہار ڈھال آپریشن  کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی گاڑیوں کو ترک پرچم اور صدر رجب طیب ایردوان کی تصاویر سے سجا رکھا تھا۔

کانوائے میں شامل لبنانی نوجوانوں نے شہر کے مرکز میں چکر لگائے اور ہارن بجا کر ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کے حق میں نعرے لگائے۔

اس دوران بیروت اور جنوبی علاقوں کے درمیانی ساحلی راستے پر واقع ایک پُل پر  بھی ترکی کا پرچم  لہراتا دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے شمالی شہروں طرابلس شام اور آقار کے شہریوں نے  ترکی کی جنوبی سرحد پر  دہشت گردی کوریڈور  کے خاتمے اور علاقے میں قیام امن کے لئے گذشتہ سال کئے گئے چشمہ امن آپریشن  کے ساتھ بھی تعاون کا اظہار کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا