English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے پر ’یو این ایچ آر سی‘ کی سربراہ پہنچیں سپریم کورٹ، مداخلت کی عرضی دائر

share with us

:03 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلٹ نے انتہائی غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ سے منظور شدہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے معاملہ پر ہندوستانی سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ جنیوا میں واقع ہندوستان کے مستقل سفارت خانہ کو اس سے آگاہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے منگل کو یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا تعلق ہندوستانی پارلیمنٹ کے قوانین بنانے کی خود مختاری کے حق سے ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا، ’’جنیوا میں ہمارے مستقل سفارت خانے کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلٹ نے مطلع کیا ہے کہ ان کے دفتر نے سی اے اے 2019 کے حوالہ سے ہندوستان کی سپریم کورٹ میں مداخلت کی عرضی داخل کی ہے‘‘

انہوں نے کہا، ’’ہم واضح طور پر یہ مانتے ہیں کہ ہندوستان کی خود مختاری سے متعلق امور پر کسی بھی غیر ملکی فریق کا کوئی حق نہیں ہے۔‘‘ رویش کمار نے کہا کہ ہندوستان کا موقف واضح ہے کہ سی اے اے آئینی طور پر درست ہے اور وہ آئینی اقدار کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ تقسیم ہند کے سانحے کی وجہ سے منظر عام پر آئے انسانی حقوق کے معاملات کے سلسلے میں ہمارے طویل المدتی قومی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ رویش کمار نے کہا، ’’ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ ہم سب اپنی آزاد عدلیہ کا انتہائی احترام کرتے ہیں اور اس پر اعتماد رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری مضبوط اور قانونی طور پر مستحکم پوزیشن سپریم کورٹ میں غالب آئے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا