English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں تشدد کی افواہ پھیلانے کے معاملہ میں ابھیشیک شکلا کی گرفتاری

share with us

:03 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)اتوار کی شام سے جو افواہوں کابازار گرم ہوا تھا اس نے ایک مرتبہ پھر دہلی کو خوف کے سائے میں دھکیل دیا تھا اب دہلی پولیس کادعوی ہے کہ افواہ پھیلانے والے لڑکے ابھیشیک شکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مغربی دہلی کے نہال وہار علاقہ میں تشدد بھڑکنے کی جو افواہ پھیلائی گئی تھی وہ اسی 24 سالہ لڑکے کے موبائل سے ہی پھیلائی گئی تھی ۔

ایک ویبسائٹ کی خبر کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’’دہلی پولیس کے سائبر کرائم سیل نے نہال وہار میں دنگے کے بارے میں افواہ پھیلانے کے الزام میں ابھیشیک شکلا کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو فولو کرنے والے لوگوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے ۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس کا موبائل فون برامد کر لیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کر لی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والی مبینہ پوسٹ اس کے ہی موبائل سے ہی پوسٹ ہوئی تھی ۔

دہلی میں اتوار کی شام کو تشدد کی افواہ پھیلنے کے بعد دہلی میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا اور اس تعلق سے پولیسنے اب تک 24 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ ان میں سے دو کا تعلق سینٹرل ڈسٹرکٹ سے ہے اور ایک کا روہنی سے ہے جبکہ 18 لوگوں کو جنوبی ڈسٹرکٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اب تک دو معاملہ درج کئے جا چکے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا