English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کی تقریرکے دوران کالا جھنڈا دکھانے کے الزام میں تین گرفتار

share with us

الہ آباد:یکم مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران تقریب کے مقام کے نزدیک کالا جھنڈا دکھانے کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) برجیش سریواستو نے بتایا کہ مو آئیما کے رہنے والے موہت یادو، کینٹ تھانہ کے راجا پور کے سوربھ یادو اور جارج ٹاؤن کے جے شنکر گیلری میں بیٹھے تھے۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران انہوں نے کھڑے ہوکر کالاجھنڈہ دکھانے کی کوشش کی جن کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنان نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی جم کر پٹائی کر دی۔

اس دوران پروگرام کے مقام پر اتفرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ آس پاس بڑی تعداد میں موجود پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تینوں کو حراستی لیکر دارا گنج تھانے لے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کے خلاف کئی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حراست میں لئے گئے لوگ سماجوادی پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی 16 فروری کو وارانسی میں جنگم باڑی مٹھ کی تقریب میں شامل ہوئے پہنچے مودی کو کالے جھنڈے دکھائے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا