English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات، فلسطینی علاقے کھلی جیل میں تبدیل

share with us

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین+-
اسرائیل میں 2 مارچ سوموار کے روز ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات سے قبل ہی غرب اردن سمیت کئی دوسرے فلسطینی علاقوں کو سیل کردیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کنیسٹ کے 23 ویں عام انتخابات کے موقع پر غرب اردن کو دوسرے فلسطینی علاقوں سے ملانے والی تمام گذرگاہیں بند کردی گئی ہیں۔ غرب اردن کی غزہ، القدس اور شمالی فلسطین سے ملانے والی تمام راہ داریوں کو انتخابات کے بعد تک بند کردیا گیا ہے۔

ادھر مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غرب اردن کے تمام شہر اور اہم علاقے سیل کردیے ہیں۔ شہروں میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جس نے فلسطینیوں کو ایک سے دوسرے شہر نقل وحرکت سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں انتخابات کے موقع پرامن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاہم فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں فلسطینی علاقوں کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا