English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ ،جے این یو تشدد میں کوئی گرفتاری نہیں کی تو ایسے افسران سے کیسی امید !

share with us

:29فروری2020 (فکروخبر/ذرائع)سینئر صحافی پرشانت ٹنڈن نے دہلی فسادات کے لئے تشکیل کردہ خصوصی تفتیشی ایجنسی اور ان کے سربراہوں کی کارکردگی پر سوال کر تے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس سے اب اعتماد اٹھ چکا ہے۔

اس پرمزید جن لوگوں کو ایس آئی ٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے، ان میں ایک جوئے ٹرکی، (ڈی سی پی) ہیں جن کے ذمہ جامعہ اور جے این یو تشدد کی ذمہ داری ہے، وہ آج تک کو مل شرما کو نہیں پکڑ پائے، دوسری ایس آئی ٹی کے سربراہ راجیش دیو، جنہیں حال ہی میں الیکشن کمیشن نے انتخابی ذمہ داری سے اس لئے الگ کر دیا تھا کیوں کہ انہوں نے ایک خاص پارٹی کے حق میں ایکشن لیا۔

پرشانت ٹنڈن نے مزید یہ بھی کہا کہ' ایک ڈی سی پی جس نے آج تک جامعہ اور جے این یو تشدد میں ایک بھی گرفتاری نہیں کی اور نہ ہی کوئی ایکشن لیا، جیسے ہی اے بی وی پی کا نام آیا، خود اے بی وی پی نے مان لیا کہ حملہ آور ان کے لوگ تھے تب بھی جوئے ٹرکی نے کوئی کاروائی نہیں کی، اب اس سے ہم کیا امید کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ'کیسے مان سکتے ہیں کہ وہ غیر جانبدارانہ انکوائری کریں گے۔ان دونوں افسروں کی جو سی وی ہے، اور جو ریکارڈ ہے، اس کے مطابق وہ اس قابل نہیں ہیں کہ وہ ایک غیر جانبدارانہ انکوائری کر پائیں، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہائی کورٹ کے سبکدوش جج اس کی انکوائری کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا