English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میٹرو اسٹیشن پر حالات بگاڑنے کی کوشش ، بھگوا داریوں نے لگائے گولی مارو کے نعرے

share with us

:29فروری2020 (فکروخبر/ذرائع)دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر ہفتہ کے روز کچھ لڑکوں نے ’گولی مارو ... کو‘ نعرہ لگا کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکے بھگوا رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ ان لڑکوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ فی الحال ان سبھی لڑکوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ ان لڑکوں نے ایسا کس مقصد سے کیا۔

خبر رساں ادارہ اے این آئی نے ڈی سی پی میٹرو کے حوالے سے بتایا کہ ’’دوپہر تقریباً 12 بجے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر 6 لڑکے ’دیش کے غداروں کو، گولی مارو ... کو‘ نعرہ لگا رہے تھے۔ ہم نے انھیں وہیں سے حراست میں لے لیا گیا تھا اور فی الحال ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔‘‘

Embedded video

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا