English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری جاری

share with us

غزہ:25/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سوموار اور منگل کی درمیانی شب دوبارہ بمباری کی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے قابض فوج اور یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جنہیں غزہ کے الشفاء کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی الشجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج نے زیتون کالونی میں ایک موٹرسائیکل پر بم بطاری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا جبکہ جنوبی غزہ میں سرایا القدس کے مراکز پر 9 فضائی حملے کیےگئے۔

غزہ میں ہلال احمر کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں موٹرسائیکل سوار فلسطینی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر دوسری جانب اسلامی جہاد، جمہوری محاذ کے عسکری ونگ قومی مزاحمتی بریگیڈ کے مجاھدین نے ایریز فوجی چوکی پر اسرائیلی فوج کے ساھ جھڑپ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں آر پی جی گولوں اور مشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔

جھڑپ میں ایک مزاحمت کار زخمی ہوا ہے جب کہ ایریز کیمپ سے انخلاء کے بعد وہاں سے متعدد راکٹ حملے کیےگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق خان یونس میں فلسطینی زرعی اراضی پر اسرائیلی طیارں نے بمباری کی۔جنوبی غزہ میں خان یونس کےمقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے 4 میزائل داغے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا