English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کے چاند باغ علاقہ میں شر پسند عناصر نے پرامن مظاہرین پر کیا پتھراو ،حالات انتہائی کشیدہ ،

share with us

نئی دہلی:24/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)دہلی کے چاند باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرین اور آر ایس ایس گروپ کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چاند باغ میں تقریبا دو ماہ سے سی اے اے کے خلا ف احتجاج جاری ہے جہاں آج صبح آر ایس ایس گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے پتھر اﺅ کردیاجس سے کئی ساری خواتین زخمی ہوگئیں ۔ کچھ دیر بعد مسلمان بھی وہاں بڑی تعداد میں پہونچ گئے جس کے بعد دونوں طرف سے پتھراﺅ ہونے لگا ۔ پولس نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور کئی ساری لڑکیوں اور خواتین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ چاندغ باغ ہائی وے پر ایک پٹرول پمپ کو آگ لگادیاگیا ہے جبکہ دو اسکوٹی بھی نذر آتش کردی گئی ہے ۔ کہاجارہاہے کہ آگ زنی کا کام شرپسند عناصر اور آر ایس ایس کے گروہ نے کیا ہے جبکہ کچھ لوگ مسلم سماج پر آگ زنی کیلئے الزام لگارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ چاند باغ کی مسلم آبادی میں گھروں پر بھی پتھراﺅ ہورہاہے اور پولس قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔

خبریں یہ بھی ہیں کہ پولس شر پسندوں کو روکنے کے بجائے مظاہرین پر ہی آنسو گیس کے گولے چھوڑ رہی ہے جبکہ شر پسند عناصر بے لگام اپنی تخریبی کارروائی انجام دے رہے ہیں 

وہیں گزشتہ شب جعفرآباد اور حوض رانی میں پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر زخمی کیا ہے، این ڈی ٹی وی میں شائع رپورٹ کے مطابق زخمی مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج پر امن طور پر جاری تھی اسی دوران ہنگامہ ہو گیا اور پولس نے مظاہرین پر لاٹھیاں برسانی شروع کر دی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ، جبکہ خواتین  مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولس نے ان کے دوپٹے تک کھینچ کر انہیں زدوکوب کیا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا