English   /   Kannada   /   Nawayathi

این پی آر کے سوالات پر تینوں پارٹیوں کے لیڈران کی میٹنگ ہو گی: ادھو ٹھاکرے

share with us

ملبار ہل :24/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس   پیر ۲۴؍ فروری سے  شروع ہونے والا ہے ۔ اس اجلا  س سے ایک روز قبل وزیر اعلیٰ کی جانب سے روایتی چائے پارٹی  سہیادری گیسٹ ہاؤس پر منعقد کی گئی تھی جس کا اپوزیشن کے لیڈران نے بائیکاٹ کیا۔ اس  پارٹی کے بعد شام ساڑھے ۷؍ بجے تک یعنی تقریباً ۲۵؍ منٹ چلنے والی پریس کانفرنس میںجب با ر بار وزیر اعلیٰ سے سی اے اے اور این پی آر کے تعلق سے سوالات کئے گئے تو ادھو ٹھاکرے نے جواب دیا کہ ’’ این پی آر کے تعلق سے حکومت میں شامل تینوں پارٹیوں (شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس) کے لیڈران کی مشترکہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ میٹنگ میں این پی آر کے سوالات پر غور و خوض کیا جائےگا کہ کوئی سوال غیر ضروری اور متنازع تو نہیں ہے، اس کے بعد اس پر فیصلہ لیا جائے گا البتہ مردم شماری ضرور ہوگی۔ جہاں تک سی اے اے کا تعلق ہے تو اس ضمن میں مَیں( ادھو ٹھاکرے) نے پہلے ہی شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں دیئے گئے انٹرویو میں  اپنا خیال واضح کر دیا ہے۔(جس میں انہوںنے سی اے اے کے تعلق سے کہا تھا کہ یہ کسی کا شہریت کا حق نہیں چھینتا)‘‘۔بجٹ اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ کی جانب سے منعقد ہ روایتی چائے پارٹی  اور پریس کانفرنس سے قبل اپوزیشن لیڈر دیویندر فرنویس نے بھی قلابہ میں پریس کانفرنس کی تھی۔ اس  پریس کانفرنس میں انہوں نے حکومت کو ناکام قرار دیا اور تینوں پارٹیوں والی حکومت میں آپس میں انتشار بھی بتایا تھا۔انہوںنے متعدد الزام بھی عائد کئے جن میں سے چند درج ذیل ہیں
اپوزیشن لیڈر کے الزامات 
 * برسر اقتدار میں شامل تینوں پارٹیوں ( شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس) میںہی آپس میں انتشار ہے لہٰذا پہلے وہ آپس میں اتفاق کر لیں اس کے بعد ہمیں چائے پارٹی پر مدعو کرے۔* مہاوکاس اگھاڑی نے قرض معافی کے معاملے میں کسانوں کو دھوکہ دیا ہے  اورانہیں قرض سے راحت نہیں ملی بلکہ محض انشورنس کی رقم دی جارہی ہے۔*  ریاست میں خواتین پر ہونے والے جرائم میں تیزی سے  اضافہ ہوا ہے اور پولیس اہلکاروں کا مورال کم ہوا ہے۔ ان کے لئے ہم آواز اٹھائیں گے۔* سپریم کورٹ کی ہدایت پررام مندر کی تعمیر کیلئے ٹرسٹ تعمیر کیا جانا چاہئے ۔ مسلمانوں کے مذہبی مقامات وقف کے تحت آتے ہیں اس لئے ان کے لئے کسی ٹرسٹ کی ضرورت نہیں۔* ۲؍ معاملات پر،یلغار پریشد کی جانچ این آئی اے کے سپرد کرنے اور سی اے اے کی حمایت کرنے پر وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ /نائب وزیر اعلیٰ/وزیر داخلہ کی وضاحت
 نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار: ۲؍ لاکھ روپے تک کسانوں کے قرض معاف کرنے کیلئے طے شدہ مدت کاپروگرام بنایا گیا ہے اور ۳۵؍ لاکھ کسانوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ اپریل تک اسکیم مکمل کر لی جائے گی۔
 وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے:شیو بھوجن تھالی،ریاستی حکومت کے ملازمین کو ہفتہ میں ۵؍ دن کام کرنے کی سہولت جیسی اسکیمیں منظور کی گئی ہے ، مفت ہیلتھ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں اور خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کیلئے سخت قدم اٹھائے جارہے ہیں۔
 وزیر داخلہ انل دیشمکھ:  خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے آندھرا پردیش جاکر وہاں کے ’دِشا‘ قانون کا جائزہ لیا گیاہے اور جلد ہی ۵؍ اعلیٰ افسران کی کمیٹی مہاراشٹر میں بھی اسی طرز پر اپنی رپورٹ تیار کرے گی جسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

 

بشکریہ انقلاب

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا