English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کے درمیان ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلم مخالف پالیسیوں پر کی تنقید

share with us

:24/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورہ پر بھارت آئے ہوئے ہیں اور یہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

مودی۔ٹرمپ ملاقات کے درمیان ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دونوں قائدین کے مبینہ مخالف مسلم پالیسیوں پر تنقید کی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور بھارت کے دونوں اعلیٰ رہنماؤں کی پالیسیوں میں مخالف مسلم جذبات بظاہر نظر آتے ہیں۔

ایمنسی انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں سے انسانی حقوق اور اقدار کے دعوؤں کے ساتھ رشتے استوار ہیں۔

ایمنسٹی امریکہ کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر مارگریٹ ہوانگ نے کہا کہ موجودہ ماحول میں رہنما تعصب پسندی، امتیازی سلوک اور پناہ گزینوں کے ساتھ دشمن آمیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ایمنسٹی انڈیا کے ایکزیکٹیو اویناش کمار نے کشمیر کے حالات، سی اے اے کے نفاذ اور احتجاجیوں پر بربریت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مودی۔ ٹرمپ ملاقات کے دوران عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کے اظہار کا مطالبہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا