English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ"ہوم منسٹر" نہیں "ہیٹ منسٹ" کی طرح کام کر رہے ہیں

share with us

:23/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو برندا کرت نے وزیرداخلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت، ملک کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔'

برندا کرت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ملک میں نفرت پھیلانے والے وزیر کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت فرقہ پرستانہ ایجنڈہ کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے امت شاہ کی جانب سے ایک انتخابی جلسہ کے دوران شاہین باغ پر کئے گئے ریمارکس کو غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ امت شاہ، ہوم منسٹر کی طرح کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ ’ہیٹ منسٹر‘ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

برندا کرت سی پی ایم کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ کے شاہین باغ احتجاجیوں سے متعلق تبصرہ پر سخت تنقید کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا