English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین باغ مظاہرہ : پولس نے غیر ضروری طور پر سڑک بند کی : مذاکرات کار نے سپریم کورٹ میں داخل کیا حلف نامہ

share with us

:23/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)شاہین باغ میں سڑک بند ہونے کے معاملے میں مذاکرات کار وجاہت حبیب اللہ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج پرامن طور پر جاری تھا لیکن پولیس نے پانچ جگہوں پر سڑک بلاک کر دی۔

وجاہت حبیب اللہ نے بیان حلفی میں کہا کہ اگر سڑک بلاک نہ کی جاتی تو ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہتا۔ انہوں نے کہا، ’’پولیس نے غیر ضروری طور پر سڑک بند کری، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت مظاہرین سے سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے معاملے پر بات کرے۔‘‘ واضح رہے کہ شاہین باغ کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں پیر کے روز سماعت ہوگی۔

غورطلب ہے کہ سپریم کورٹ نے شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کرنے اور ٹریفک کے مسئلہ کو حل کرنے کے ہلئے سپریم کورٹ کے وکیل سنجے ہیگڈے و سدھانا رام چندرن اور سابق افسر شاہ وجاہت حبیب اللہ کو مقرر کیا ہے۔ مذاکرات کار نے لگاتار چار دن شاہین باغ کا دوراہ کیا اور مظاہرین سے بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد ہی سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا گیا ہے۔

تین دن تک سنجے ہیگڑے کے ساتھ جانے کے بعد سادھنا چام چندرن سنیچر کے روز اکیلے شاہین باغ پہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر راستہ نہیں کھولا گیا تو وہ مظاہرین کی مدد نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ احتجاج ختم کرنے کے لئے نہیں کہہ رہی ہیں۔

دریں اثنا، جب مظاہرین نے کہا کہ راستہ کھولنے کے بعد ان کو تحفظ کون دیگا تو انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے نمائندہ کے طور پر یہاں نہیں آئیں، سپریم کورٹ سے ضرور وہ کہیں گی کہ مظاہرین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ سدھنا نے کہا کہ آپ کو ایک پارک دیا جائے گا، جہاں آپ مظاہرہ جاری رکھ سکتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا