English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجٹ پیش ہونے کے بعد اوندھے منھ گرا شیئر بازار، سنسیکس 988 پوائنٹ نیچے

share with us

نئی دہلی: یکم فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) مودی حکومت کے بجٹ سے سرمایہ کاروں کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد شیئر بازار میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور سنسیکس 987.96 پوائنٹ گر کر 39735.53 پر بند ہوا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس بجٹ پر رد عمل ظاہرے کرتے ہوئے کہا کہ ’’نرملا سیتارمن نے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پارلیمنٹ میں تقریر کی۔ اس کے باوجود بجٹ میں کچھ بھی خاص نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ملک کے سامنے سب سے بڑی پریشانی بے روزگاری دور کرنے اور خستہ معیشت کو درست کرنے سے متعلق ہے، لیکن بجٹ میں اسے لے کر حکومت کی جانب سے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا گیا۔‘‘

بجٹ 21-2020 پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ وزیر مالیات نے اعتراف کیا کہ سرکاری خزانہ کا خسارہ 3.8 فیصد ہے۔ ان کو ملک کو یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ اگر آپ یونین اور اسٹیٹ کا خسارہ جوڑیں تو یہ 8 فیصد سے زیادہ ہے جو ملک کے لیے فکر انگیز حالت ہے۔‘‘

نرملا سیتارمن نے نئی تعلیمی پالیسی جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ کے لیے 99 ہزار 300 کروڑ روپے الاٹ کیے جائیں گے۔ مرکزی وزیر مالیات نے تعلیمی شعبہ میں ایف ڈی آئی لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا